ایکٹ کی خلاف ورزی ،مالک اور کرا یہ دار کے خلاف مقدمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی ،مالک اور کرائے دار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
،ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد شہباز نت نے دوران گشت اطلاع ملنے پر کہ مین بازار کے رہائشی نوید وڑائچ ولد محمد بشیر وڑائچ نے میلاد مصطفی روڈ پر افسر خان کو رہائشی عمارت کرایہ پر دے رکھی ہے جس کی بابت تھانہ کینٹ میں اندراج کرایہ نہ کررکھی ہے۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔