تتلے عالی پولیس نے زبیرعرف بیری موٹرسائیکل چور گینگ پکڑ لیا

تتلے عالی پولیس نے زبیرعرف بیری موٹرسائیکل چور گینگ پکڑ لیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ تتلے عالی پولیس نے زبیرعرف بیری موٹرسائیکل چور گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کر کے 9موٹرسائیکلیں اور4لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔

 ایس ایچ او صفدرعطابھٹی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رضوان ،سہیل اورزبیر کو گرفتار کر لیا ۔دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں گلی محلوں ،بازاروں اورپارکنگ پلازوں میں کھڑی موٹرسائیکلوں کے تالے توڑتے اورموٹرسائیکل چوری کر کے لے جاتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں