جڑانوالہ:فیکٹری بس الٹ گئی، 2جاں بحق، 21زخمی

جڑانوالہ:فیکٹری بس الٹ گئی، 2جاں بحق، 21زخمی

بس فیکٹری کے ورکرز کو لے کر جا رہی تھی کھرڑیانوالہ روڈ پر ڈمپر سے ٹکراگئی سعدی احمد اور محمد بلال موقع پر دم توڑ گئے ، ڈمپر ٹکر کے بعد جل کر راکھ ہوگیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ، نیوز ایجنسیاں )تھانہ صدر کی حدود میں کھرڑیانوالہ روڈ پر نجی ٹیکسٹائل فیکٹری کی بس تیز رفتار بے قابو ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 21زخمی ہوگئے ۔ حادثہ رفحان ملز کے قریب پیش آیا اور ڈمپر ٹکر کےبعد جل کر راکھ ہوگیا۔بس فیکٹری کے ورکرز کو لے کر فیکٹری جا رہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر سے ٹکر کے بعد حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سعدی احمد ولد اسحاق اور محمد بلال ولد خوشی محمد شامل ہیں، جو موڑ کھنڈا کے رہائشی تھے ۔زخمی افراد میں عمر حیات ولد منصب علی، شرافت ولد ذوالفقار، ارسلان ولد ہدایت، ابو بکر ولد نامعلوم، عرفان ولد سرفراز، نمرہ دختر وارث، سعدی احمد ولد اکرام، ظفر اقبال ولد اکبر علی، شاہد اقبال ولد لیاقت علی، اخلاق احمد ولد لیاقت علی، پرویز ولد ذوالفقار، عبدالرحمن ولد قاسم علی، نعیم شاہ ولد نذیر احمد شاہ، محمد شاہد ولد بخشا، بلال ولد منیر، خوشی ولد نامعلوم، ندیم ولد سلیم، شاہد ولد دوست، اکرم ولد حیات، کے نام شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں