امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد ایران پر شدید بمباری

تہران: (دنیا نیوز) نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی ایران پر شدید بمباری کردی۔

تہران، اصفہان، تبریز اور کارگ میں دھماکوں کی گونج، یکے بعد دیگرے دھماکوں کے باعث دفاتر کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے، گورنر اصفہان کا دفتر اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہیں، قدیم شاہی محل بھی نشانہ بن گیا، اصفہان میں دھماکے ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے قریب ہوئے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخائر محفوظ ہیں، ایرانی فوج اور انقلابی گارڈز کی جانب سے بھی مزاحمت جاری ہے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے ایک ٹن سے کم وزن والا کوئی میزائل لانچ نہیں کریں گے، ایران کی طرف سے اسرائیل پر بھی کچھ جوابی میزائل داغے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں