نومولود بچی 24 گھنٹے کے اندر ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

 نومولود بچی 24 گھنٹے کے اندر  ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا سے اغوا ہونیوالی 19 دن کی نومولود بچی کو 24 گھنٹے کے اندر ساہیوال سے بازیاب کروا کر ملزمہ کو گرفتار کر لیاگیا۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیکر فوری کارروائی کی ہدایت دی تھی جس پر انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ساہیوال سے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ملزمہ مدعی مقدمہ کی رشتہ دار نکلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ کی کوئی اولاد نہیں تھی جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ ملزمہ نے سحری کے بعد اہلخانہ کے سونے کا فائدہ اٹھاکربچی کو اغوا کر کے ساہیوال منتقل کر دیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مضبوط چالان مرتب کر کے ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں