سابقہ رنجش ،گھر گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ رنجش ،گھر گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ملز موں نے مبینہ طور پر یوسف کے گھر پر دھاوا بول دیا ، مقدمہ د رج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں گھس کر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یوسف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اسے قابو کر کے ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ جبکہ اس دوران ڈنڈوں کے وار کر کے اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی گئی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں