چوہنگ میں کھمبے کیساتھ لٹکتی ڈور سے ڈاکٹر زخمی،39پتنگ باز گرفتار

چوہنگ میں کھمبے کیساتھ لٹکتی ڈور  سے ڈاکٹر زخمی،39پتنگ باز گرفتار

لاہور( این این آئی)چوہنگ کے علاقے میں کھمبے کے ساتھ لٹکتی ڈور پھرنے سے ڈاکٹر زخمی ہو گیا، بتایا گیا ہے ڈور ڈاکٹر عبداللہ کے جسم پر پھر گئی جس وہ معمولی زخمی ہوئے۔۔۔

علاوہ ازیں پولیس نے شہر میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 39 افراد کو گرفتار کر لیا،ہربنس پورہ، باغبانپورہ اور باٹاپور کے علاقوں سے 13 پتنگ بازوں کو حراست میں لیا گیا، فیکٹری ایریا، ڈیفنس اے ، جنوبی چھاؤنی اور ڈیفنس بی پولیس نے 12 ،مصطفی آباد، غازی آباد، برکی اور ڈیفنس سی کے علاقوں سے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق ملزموں میں آصف، عدیل، ناصر، اویس، قیصر اور دیگر افراد شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں