کروڑوں روپے لیکر جعلی فردیں تیار کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

کروڑوں روپے لیکر جعلی فردیں تیار  کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) کروڑوں روپے لیکر جعلی اور خودساختہ فردیں تیار کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کاہنہ نو لاہور کے رہائشی محمد آصف حنیف ولد محمد حنیف نے پولیس تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ سیسہ گارڈن مصطفی آباد کے رہائشی محمد رفیق وغیرہ نے 4کروڑروپے کی رقم نقد وصول کی۔ معاہدہ کے مطابق ملزموں نے چار ماہ میں بقایار قم لیکر رجسٹری کروا کر دینی تھی ، جبکہ فردبیع کی رجسٹری ٹائم سے 15 دن پہلے سے لا کر دینے کے پابند تھے ۔جب ملزموں سے رجسٹری کے بارے میں پوچھا تو ٹال مٹول کرنے لگے اور رابطہ منقطع کرلیا۔ اراضی سنٹر والٹن روڈ جا کر فردوں کے بارے میں معلوم کیا تو عملے نے بتایا کہ یہ جعلی اور خود ساختہ فردیں ہیں۔ جس پر سائل نے متعددبار بذریعہ پنچایت اور دیگرملزموں سے رابطہ کیا لیکن وہ صاف انکاری ہو گئے ہیں۔پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں