لائوڈ سپیکر پر چندہ مانگنے پر امام مسجد کیخلاف مقدمہ درج

لائوڈ سپیکر پر چندہ مانگنے پر  امام مسجد کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرکے چندہ مانگنے پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ منڈی عثمانوالہ میں تعینات سب انسپکٹر فرزند علی نے مقدمہ درج کروایا کہ قلعہ داؤ کے میں امام مسجد قلعہ داؤکا قاری عبداﷲ ثاقب لاؤڈ سپیکرکا استعمال کرتے ہوئے مسجد کا چندہ مانگتا پایا گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں