سیدوالا میں دوستوں نے شہری کو قتل کر کے دفن کر دیا

سیدوالا میں دوستوں نے شہری کو قتل کر کے دفن کر دیا

ملزموں کی نشاندہی پر ڈھاری پروجکی کے محمد امین کی زمین میں دبی لاش برآمد

سیدوالا (نامہ نگار)سیدوالا میں دوستوں نے اپنے ہی ساتھی محمد امین کو قتل کر کے لاش زمین میں دفن کر دی۔ تھانہ سیدوالا کے علاقے ڈھاری پروجکی سے محمد امین کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزموں نے اپنے ہی دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے لیا اور ان کی نشاندہی پر زمین میں دبی ہوئی لاش برآمد کر لی۔مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں