منشیات فروش کو 20 سال قید کی سزا

 منشیات فروش کو 20 سال قید کی سزا

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ ست 10 کلو 8 سو گرام چرس کی برآمدگی مقدمہ کافیصلہ، ایڈیشنل سیشن جج شازیہ چیمہ نے منشیات فروش کو 20 سال قید کا حکم دیدیا ۔

عدالت کے حکم پر پولیس نے مجرم عبدالرحمن کو ہتھکڑی لگا کر سزا بھگتنے کیلئے جیل بھجوا دیا ۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 8 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنایا ہے عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو ایک سال مزید قید بھگتنا ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں