غیر قانونی ویزہ کنسلٹنسی دفتر پر چھاپہ‘ 14پاسپورٹ بر آمد

غیر قانونی ویزہ کنسلٹنسی دفتر پر چھاپہ‘ 14پاسپورٹ بر آمد

ایف آئی اے کی ممتاز مارکیٹ میں کارروائی ،ملزم عثمان گرفتار ،تفتیش جاری

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے کا غیر قانونی ویزہ کنسلٹنسی کے دفتر پر چھاپہ،چودہ پاسپورٹ ، بر آمد ملزم گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ سرور وڑائچ کی زیر قیادت انسپکٹر ملک طاہر کوہلی ودیگراہلکاروں نے گوجرانوالہ ممتاز مارکیٹ میں غیر قانونی ویزہ کنسلٹنسی آفس پر چھاپہ مار کرملزم عثمان کو گرفتار کرکے چودہ پاسپورٹس اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں ۔جاپان ویزہ کے نام پر فی کس 53لاکھ روپے کا فراڈ بے نقاب،امریکہ، برطانیہ، کینیڈا سمیت مختلف ممالک بھجوانے کے جعلی کاغذات بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل گوجرانوالہ کے مطابق جعلی ڈگریوں اور دستاویزات کا نیٹ ورک بھی سامنے آ گیا ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں