لیاقت آباد :گھر سے نوجوان کی گردن کٹی لاش برآمد

لیاقت آباد :گھر سے نوجوان کی گردن کٹی لاش برآمد

21 سالہ وسیم کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی :پولیس جیب سے تحریر برآمد،معاملے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں گھر سے نوجوان کی گردن کٹی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گھر سے 21 سالہ وسیم عبدالجبار کی خون میں لت پت لاش برآمد ہونے پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی گردن پیچھے کی جانب سے کٹی پائی گئی، گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی جبکہ جائے وقوعہ سے مقتول کی جیب سے ایک تحریری نوٹ بھی برآمد ہوا جس سے معاملے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ وسیم اس سے قبل بھی خودکشی کی کوشش کر چکا تھا، پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دی ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں