رنگ روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے ماں ،بیٹی جاں بحق
ماریہ 5سالہ بیٹی علیشا کیساتھ سڑک کراس کر رہی تھی گاڑی نے کچل دیا
لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا)نشتر کالونی کے علاقہ لیل میں رنگ روڈ عبور کرتے گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔نجی ہائوسنگ سوسائٹی کیگھروں میں کام کرنیوالی 22سالہ ماریہ اپنی 5سالہ بیٹی علیشا کے ساتھ رنگ روڈ کراس کر رہی تھی کہ ایئر پورٹ کی طرف سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی ،جس سے دونوں ماں بیٹی موقع پرہی دم توڑ گئیں ۔گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کاآغاز کر دیا۔