16 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ شورکوٹ پولیس نے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
موضع اللہ یار جوتہ کے رہائشی رب نواز نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا 16 سالہ بیٹا عبدالرحیم اپنے کزن کے گھر پیسے لینے گیا جہاں کزن موجود نہیں تھا، تاہم ملزم ثاقب وہاں موجود تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔شور مچانے پر اہلِ محلہ اور اہل خانہ موقع پر پہنچے تو ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔