نوسر بازشہریوں سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے

نوسر بازشہریوں سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے

ثقلین سے پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے واردات عبدالحمید کوروحانی شخصیات بن کر شکار بنا یا، ملزموں کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازمختلف واقعات میں شہریوں سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں ثقلین نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ جڑانوالہ کے علاقے میں نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں عبدالحمید نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے باتوں میں الجھا لیا اور دھوکہ دہی سے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیانے کے بعد آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں