چونیاں:گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی خودکشی
قصور(خبرنگار)چونیاں میں گھریلو ناچاقی پر 22 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ تھانہ سٹی کے نواحی علاقے دھوس میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر 22 سالہ شبیر احمد ولد اقبال نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔
اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چونیاں پہنچایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔