پراپرٹی خرید و فروخت کے دوران خاتون سے لاکھوں کا فراڈ
جعلی اور بوگس دستاویزات فراہم کر دیئے ،مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بناتے ہوئے جعلی اور بوگس دستاویزات فراہم کر دیئے ۔ جبکہ اس کے عوض لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کرلی گئی۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔