مانگا منڈی:مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک ، کانسٹیبل زخمی
ریکارڈ یافتہ سلیم پکھنڈی چھاپے کے دوران فائرنگ تبادلے میں مارا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر )مانگا منڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے گھر وں میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے شدید فائرنگ کردی، پولیس کیساتھ فائرنگ تبادلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم سلیم پکھنڈی ہلاک ہو گیا۔ ملزم پولیس پر فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔مقابلے کے دوران کانسٹیبل سلیم گولی لگنے سے زخمی ہوا،جس کا ہسپتال میں علاج جاری اور حالت خطرے سے باہر ہے ۔