سکوٹی سوار لڑکی سے فون چھیننے والاملزم زخمی حالت میں گرفتار

 سکوٹی سوار لڑکی سے فون چھیننے  والاملزم زخمی حالت میں گرفتار

لاہور(آئی این پی )سکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والے مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤ ن او پی ایف میں پیش آیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عدنان یوسف کے نام سے ہوئی ، جسے چوہنگ کے علاقے سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو آٹھ گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا الٹی میٹم دیا تھا  جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجما ن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے وقت اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھا، پولیس نے جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا توملزم نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، اس دوران ملزم عدنان اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں