شیخوپورہ:پرانی دشمنی پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق ، ماں زخمی

شیخوپورہ:پرانی دشمنی پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق ، ماں زخمی

نیاز والدہ کے ساتھ چوک میں بیٹھا تھا جاوید اور ساتھیوں نے فائرنگ کردی

شیخوپورہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ رچند میں سابقہ دشمنی کی رنجش پر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئی، پولیس کے مطابق رچند کے رہائشی نذیر احمد اور جاوید عرف جیدو کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی گزشتہ روز نیاز احمد عرف چاہ اپنی والدہ بلقیس بی بی اور دیگر افراد کے ہمراہ اپنے چوک میں بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار افراد جاوید عرف جیدو، مبشر عرف ڈھاناناظم وغیرہ وہاں پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں نیاز عرف چاہ کے سینے اور اس کی والدہ کے ٹانگوں پر گولیاں لگیں دونوں کو  فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ نیاز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ بلقیس بی بی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہور ریفر کر دیا گیا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں