حافظ آباد:فوڈ اتھارٹی کی گاڑی نے سائیکل سوار کو کچل کر مار ڈالا
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)رکھ والا کے قریب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی نے سائیکل سوار کو کچل کر مار ڈالا ،
گاڑی قلابازیاں کھاتے سڑک سے نیچے جاگری۔ 60سالہ محمد صحیح احمد سکنہ کوٹ حسن خان سائیکل پر جارہا تھا کہ رکھ والہ کے قریب گاڑی نے ٹکر ماردی ،ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔