مخا لفین کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سی ٹی ڈی کا بھائی قتل

مخا لفین کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سی ٹی ڈی کا بھائی قتل

جاوید اور ساتھیوں کے تشدد ،فائرنگ سے بدوکی گوسائیاں کا سفیان ٹوانہ دم تو ڑ گیا علی پورچٹھہ میں زمین کے تنازع پر زمان نے چچا زاد بھائی کو موت کے گھاٹ اتارا

وزیرآباد،علی پور چٹھہ ،راہوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )سب انسپکٹر پنجاب پولیس کے بھا ئی سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ بدوکی گوسائیاں میں معمولی رنجش پر 7 رکنی جتھے نے اپنے ہی گاؤں کے سفیان ٹوانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایف آئی آر کے مطابق مقتول کا چند روز قبل ملزموں سے جھگڑا ہوا تھا جس کا انہیں رنج تھا، ملزموں نے حملہ آور ہو کر سفیان اور اس کے ساتھی حسنین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ بھی کی، فائرنگ کے نتیجے میں سفیان  کو کمر میں گولی لگی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کا مقدمہ مقتول کے بڑے بھائی تھانہ سی ٹی ڈی نا رووال میں تعینات محمد فیاض کی مدعیت میں درج کرکے پولیس نے ملزموں محمدجاوید اور ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ۔دوسرا واقعہ علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں حضرت کیلیانوالہ میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی، پولیس کے مطابق ملزم زمان نے طیش میں آکر اپنے 24 سالہ چچا زاد بھائی ارباز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں