قصور: ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، کمسن بچی زخمی
قصور (خبرنگار) ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بچیکی پھاٹک کے قریب 28 سالہ عرفان موٹر سائیکل پر کوٹ رادھا کشن جا رہا تھا کہ رکشے سے ٹکرا کر گر گیا، اسی دوران پیچھے سے آنے والی بس نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب تھانہ الہ آباد کے علاقے پکھوکی میں روڈ عبور کرتے ہوئے 6 سالہ ام کلثوم کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔