شیرا کوٹ :سوتیلے بھائی کی فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل
واسا موڑ گلشن راوی میں گھریلو جھگڑے پر ارسلان اور یوسف کی تلخ کلائی ہوئی طیش میں آ کر چھوٹے بھائی نے گولیاں چلادیں ، یوسف دم توڑ گیا،مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر)شیرا کوٹ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر سوتیلے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے واسا موڑ گلشن راوی میں گھریلو جھگڑے کے دوران دو بھائیوں ارسلان اور یوسف کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی، جس پر طیش میں آ کر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 40 سالہ یوسف موقع پر دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا اور ملزم کے خلاف مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ۔