محکمہ مال کا جونیئر کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ مال کا جونیئر کلرک رشوت  لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ننکانہ صاحب(خبر نگار )ننکانہ صاحب میں محکمہ مال کے جونیئر کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جونیئر کلرک عبد الوحید کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ترجمان کے مطابق ملزم نواحی گاؤں ڈھاڑی بھٹیاں کے رہائشی عمیر علی سے سرکاری نوکری دلوانے کے نام پر رقم وصول کر رہا تھا۔ متاثرہ شہری سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 77 ہزار 650 روپے وصول ،جبکہ مزید ساڑھے تین لاکھ روپے کا مطالبہ بھی جاری تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں