دومنشیات فروش 3کلو چرس سمیت پکڑے گئے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دومنشیات فروش 3کلو کے قریب چرس سمیت پکڑے گئے ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر مدثر شہباز ، اے ایس آئی بشیر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے منشیات فروش ملزم کو 1620 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ محمد والا سب انسپکٹر ارسلان ظفر ، اے ایس آئی اظہر اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے منشیات فروش ملزم کو 1340 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروشوں مقدمات درج کرلئے گئے ۔