ڈکیتی کا ملزم چھت سے چھلانگ لگانے سے زخمی،پکڑا گیا

 ڈکیتی کا ملزم چھت سے چھلانگ  لگانے سے زخمی،پکڑا گیا

تتلے عالی(نامہ نگار)ڈکیتی کا ملزم چھت سے چھلانگ لگا نے سے زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈکیتی مقدمہ کے ملزم شاہزیب کی گرفتاری کیلئے تتلے عالی عرفان مسیح کے گھر پر ریڈ کیا تو ملزم شاہزیب گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت پر چڑھ گیا،تعاقب پر بازار میں چھلانگ لگا دی جس سے اسکی ٹانگ ٹوٹ گئی۔پولیس نے 30بو رپسٹل بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔دریں اثناء بلوکی ورکاں میں بلانمبری موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے چاہ کوٹلی والہ کے اظہر ورک سے ایک لاکھ52ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا،طور شریف میں عبدالرؤف کا2لاکھ50ہزار مالیتی بکرا چوری ہوگیا۔مرالی والہ میں رضوان بٹ کی جیب سے 5لاکھ اورموبائل فون چوری ہوگیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں