اینٹی کرپشن کی کارروائی ،رشوت ستانی میں مطلوب پٹواری گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی ،رشوت ستانی میں مطلوب پٹواری گرفتار

اوکاڑہ (خبرنگار)محکمہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت ستانی میں مطلوب پٹواری محمد یوسف کو گرفتار کر لیا،

اینٹی کرپشن سرکل آفیسر غلام مصطفٰی گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم کو حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم محمد یوسف اینٹی کرپشن کے دو مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم محمد یوسف پر الزام ہے کہ اس نے دو مختلف شہریوں سے بالترتیب 42 ہزار روپے اور ایک لاکھ 75 ہزار روپے رشوت وصول کی، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے ، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں