غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا
ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی مویشی منڈی لگائی گئی تھی۔ جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔