منشیات فروش کو10 سال قید بامشقت،سوالاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو10 سال قید  بامشقت،سوالاکھ روپے جرمانہ

الہ آباد (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ چونیاں فیصل نبی خان نے منشیات فروشی کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قیدِ بامشقت اورسوالاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

عدالت نے تھانہ الہ آباد کے مقدمہ میں نامزد ملزم علی مرتضیٰ سکنہ گٹی کلنجر گنڈا سنگھ والا کو گناہگار قرار دیتے ہوئے سزا کا حکم دیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پرمجرم کو مزید 6 ماہ عام قید بھگتنا ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں