نائٹ کلب میں جھگڑا ،سٹوکس سے کپتانی واپس لیے جانیکا امکان

نائٹ کلب میں جھگڑا ،سٹوکس سے  کپتانی واپس لیے جانیکا امکان

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کے نائٹ کلب کے واقعے کے بعد بین سٹوکس کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے نائٹ کلب جانے کے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کرچکا ہے ، بین کی جگہ ہیری بروک کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی ملنے کا امکان ہے اس حوالے سے کہا گیا کہ کرکٹرز نے ای سی بی کے نئے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں