پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرزبردست تیزی
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد پربحال 2000 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 6 پوائنٹس کی سطح پر بند
کراچی (بزنس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 6 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مختلف شعبوں کے حصص کی قیمتوں میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1525 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1525 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تاہم نئے کاروباری روز کے آغاز پر مارکیٹ نے بھرپور ریکوری کرتے ہوئے مثبت رجحان اختیار کر لیا۔ ماہرین کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہے گا۔