موبی لنک بینک، اگنائٹ کا سیالکوٹ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر بنانے کا اعلان

موبی لنک بینک، اگنائٹ کا سیالکوٹ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر بنانے کا اعلان

کراچی(بزنس ڈیسک)وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) کے تحت کام کرنے والے ادارے اِگنائٹ (Ignite)نے موبی لنک بینک کی قیادت میں قائم کنسورشیم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں سائبر وژن انٹرنیشنل بھی شامل ہے ۔

اس اشتراک کے تحت نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) سیالکوٹ کو قائم اور فعال کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے جدید اور کاروباری نظام کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔ اس شراکت داری کا بنیادی عزم یہ ہے کہ سیالکوٹ میں ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپس اور جدید کاروباری منصوبوں کے لیے ایک خصوصی پلیٹ فارم قائم کیا جائے ۔ سیالکوٹ پاکستان کے اہم صنعتی اور برآمدی مراکز میں شمار ہوتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں