پاکستان کیخلاف میچز میں امپائرنگ بھارت کے حق میں ہوتی

پاکستان کیخلاف میچز میں امپائرنگ  بھارت کے حق میں ہوتی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف مقابلوں کے دوران سازگار امپائرنگ اور میچ سے متعلق فیصلوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

خوشدل نے  ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ پاکستان کے خلاف میچز کے دوران بہت سی چیزیں بھارت کے حق میں ہوتی ہیں، جیسے کہ امپائرنگ کے فیصلے ان کے حق میں جاتے ہیں، ڈریسنگ روم کے کچھ فیصلے ، یہاں تک کہ میچ بھی ان کی خواہش کے مطابق ہوتے ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتوحات خاص طور پر ان چیلنجز کی وجہ سے اضافی اطمینان دیتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں