چاندی 141، سونے کی قیمت میں 2830 روپے کا اضافہ

چاندی 141، سونے کی قیمت میں 2830 روپے کا اضافہ

تولہ سونا 4لاکھ 55 63، دس گرام 3 لاکھ 89 ہزار 534 کا ہوگیا عالمی مارکیٹ میں فی اونس 28 ڈالر بڑھنے سے 4326 ڈالر تک پہنچ گئی

کراچی (بزنس ڈیسک)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے ، عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت بڑھ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 830 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہوگئی ہے ،جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 547 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا،فی تولہ چاندی 141 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 314 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر 29 سینٹ مہنگا ہو کر 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ کا ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں