جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا

جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے  بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یعقوب نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

 اس کی 18 سالہ بیٹی سکول سے واپس گھر آرہی تھی کہ اس دوران راستے میں ملزم نے مبینہ طور پر اسے قابو کرلیا اور اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔ جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنا دیا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں