گھر گھس کر خواتین سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

گھر گھس کر خواتین سمیت  دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں ساجد نثار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ خواتین سمیت دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں