سابقہ رنجش ،شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ،شہری کو قابو کر  کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں بشیر احمد نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اینٹوں کے وار کر کے لہولہان کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں