بچیانہ سے 3 منشیات فروش گرفتار

 بچیانہ سے 3 منشیات فروش گرفتار

بچیانہ(نمائندہ دنیا )بچیانہ پولیس نے بدنام زمانہ 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق بچیانہ جنازہ گاہ کے قریب سے علی ولد شبیر راجپوت کو 1060 گرام آئس سمیت گرفتار کیا گیا، جبکہ اڈہ نور شاہ کے قریب سے آفاق ولد شریف راجپوت کو 1100 گرام آئس کے ساتھ پکڑا گیا۔ اسی طرح گنگاپور پھاٹک کے قریب سے کار سوار کاشف ولد امین راجپوت کو 1080 گرام آئس سمیت گرفتار کیا گیا۔تینوں ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو 240 گرام آئس برآمد ہوئی جسے قبضے میں لے کر PFSA کو نمونہ جات بھجوا دیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں