شادباغ :بیٹے نے تشدد کے بعد ماں کو گولی ماردی ، ملزم گرفتار

شادباغ :بیٹے نے تشدد کے بعد ماں کو گولی ماردی ، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)شادباغ میں نشے کے عادی بیٹے نے بوڑھی ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔

 پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق شادباغ میں گھریلو تنازع پر ملزم یاسر ہمایوں طیش میں آ گیا اور اپنی 55سالہ ماں زبیدہ بی بی پر پستول، راڈ اور اینٹوں سے حملہ کر دیا،اسے بالوں  سے گھسیٹا اور تشدد کے دوران ٹانگ میں گولی ماردی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم یاسر ہمایوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ زخمی خاتون زبیدہ کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے سر اور کندھوں پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ ٹانگ میں گولی لگی ہے ۔ پولیس کا کہنا کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی اپنی ماں پر تشدد کا مقدمہ درج ہو چکا ہے اور وہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ اپنی والدہ پر حملہ آور ہوا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں