ڈیفنس :گھریلو کنکشن پرسافٹ وئیر بریچ کرکے بجلی چوری پکڑی گئی

ڈیفنس :گھریلو کنکشن پرسافٹ وئیر  بریچ کرکے بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو نے بیدیاں روڈ سب ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ،

 کارروائی کے دوران متعدد مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی ،صارفین ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر سلو کرکے بجلی چوری کررہے تھے ،ڈیفنس فیز 6 میں گھریلو کنکشن پر سافٹ وئیر بریچ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی،ایس ڈی او بیدیاں روڈ عدیل رفیق کا کہنا ہے کہ صارف نے سافٹ وئیر بریچ کرکے میٹر کو سلو کررکھا تھا،لیسکو نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں،صارفین کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی،بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کردیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں