مریدکے :کارکی ٹکر سے نعت خواں جاں بحق، ساتھی زخمی

مریدکے :کارکی ٹکر سے نعت خواں جاں بحق، ساتھی زخمی

مریدکے ، کالاشاہ کاکو(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)مریدکے جی ٹی روڈ پر ریان پورہ کے قریب پید ل سڑک عبور کرتا علاقہ کامعروف نعت خواں نامعلوم کار کی ٹکر سے جاں بحق،

ساتھی زخمی ہوگیا۔ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا۔ گزشتہ رات ریان پورہ میں آستانہ عالیہ سے نعت پروگرام سے فارغ ہو کر سڑک عبور کرتا 55سالہ لیاقت علی اور ساتھی تیزرفتار کی زد میں آکر زخمی ہوئے ، لیاقت علی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔ ساتھی کومرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا۔تھانہ صدر پولیس نے متوفی لیاقت علی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں