لدھیوالہ وڑائچ:منشیات فروش خواجہ سرا ’’پنکی‘‘گرفتار

لدھیوالہ وڑائچ:منشیات فروش  خواجہ سرا ’’پنکی‘‘گرفتار

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ پولیس نے ناروکی چوک سے خواجہ سرا منشیات فروش گرفتار کر کے 1600 گرام چرس برآمد کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے ناروکی چوک میں ناکہ لگا رکھا تھا کہ راہگیر خواجہ سرا کی مشکوک حرکات کو دیکھ کر تلاشی لینے پراس سے 1600گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار منشیات فروش خواجہ سرا کی شناخت حمزہ عرف پنکی کے نام سے ہوئی ، تھانہ لدھیوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں