لدھیوالہ وڑائچ:دکان پر چھاپہ کیمیکل سے تیار دودھ تلف

 لدھیوالہ وڑائچ:دکان پر چھاپہ  کیمیکل سے تیار دودھ تلف

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا حسنین سٹی میں سیفی ملک شاپ پر چھاپہ کیمیکل کھاد اور کوکنگ آئل سے تیار مضر صحت دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر نجف علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حسنین سٹی میں سیفی ملک شاپ پر چھاپہ مار کر کیمیکل ،سرف، کھاد اور کوکنگ آئل سے تیار مضر صحت دودھ برآمد کر کے دکان مالک حسنین علی اور جعلی دودھ سپلائر ظہیر کے خلاف تھانہ لدھیوالہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں