ٹھیکریوالا :چھوٹے بھائی اور بھابی کے قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ٹھیکریوالا :چھوٹے بھائی اور بھابی کے  قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں بھائی اور بھابی کے قتل کا ملزم ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالا پولیس زیر حراست قتل کے ملزم عابد یوسف کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ چک 71 ج ب سرلی موٹروے کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزموں نے اسے پولیس سے چھڑوا لیا اورموٹروے کی جانب فرار ہوگئے ،اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس ٹیم اور حملہ آوروں کے درمیان موٹروے لنک روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،بعدازاں سرچ آپریشن کے دوران ملزم عابد یوسف اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں پایا گیا جبکہ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ہلاک ہونے والے ملزم نے چند روز قبل جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے اپنے چھوٹے بھائی 35 سالہ ساجد یوسف اور 30 سالہ بھابی رضیہ کوقتل کردیا تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں