سابقہ دشمنی ، شہری کو چاقو کے وار کرکے لہو لہان کر دیا

سابقہ دشمنی ، شہری کو چاقو کے وار کرکے لہو لہان کر دیا

عقیل کو ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو چاقو کے وار کرکے لہو لہان کر دیا گیا۔تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عقیل نامی شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ چاقو کے وار کر کے لہو لہان کرلیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں