معمولی تنازع ،گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

معمولی تنازع ،گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مرغے نے ملزم کی پوتی کو کاٹا جس پر اس نے شہری کے گھر پر حملہ کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی تنازع کی بنا پر گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے گلشن برکت ٹاؤن میں کشف علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی پوتی کھیلنے کے لئے ان کے گھر میں داخل ہوئی اور اس دوران گھر پر موجود مرغے نے ملزم کی پوتی کو مبینہ طور پر معمولی چونچ سے کاٹ لیا۔ جس کے تنازع پر ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں