کم عمر بچی کی شادی ناکام دلہن اور دولہے کا والد گرفتار
ساہیوال(خبرنگار)ساہیوال میں کم عمر بچی کی زبردستی شادی کرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے دولہا، دلہن اور دولہے کے والد کو گرفتار کر لیا، جبکہ نکاح خواں اور باراتی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 93/9-L کے قریب آبادی مسو کالونی کا رہائشی محمد عمران مغل اپنی کمسن بیٹی مریم بی بی کی شادی قصور کے رہائشی محمد رفیق کے بیٹے احسن علی سے کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ یوسف والا پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر بچی کے والد محمد عمران مغل، دولہا احسن علی اور اس کے والد محمد رفیق کو گرفتار کر لیا جبکہ نکاح خواں اور دیگر باراتی فرار ہوگئے ۔ تھانہ یوسف والا پولیس نے سب انسپکٹر امتیاز علی کی مدعیت میں پنجاب چلڈرن میرج ایکٹ اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔