نوسر باز شہری سے نقدی موبائل ،سامان ہتھیاکرلے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازو ں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں عدنان نامی شہری کو نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیا اور اس دوران اسکی جیب سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔